بھٹکل 9/ مئی (ایس او نیوز) ایک مدت سے ریلوے اسٹیشن احاطہ میں پارکنگ کا مناسب اور باضابطہ اتنظام رہنے کے باوجود غلط سلط پارکنگ کی وجہ سے مسافروں اور دیگر سواریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ اب ریلوے پولیس نے اس مسئلہ کو پوری طرح حل کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت باضابطہ پارکنگ شیڈ کو چھوڑ کر یہاں وہاں پارک کی گئی گاڑیوں کو زنجیر سے جکڑ کا تالا لگایا جارہا ہے اور گاڑی مالک سے جرمانہ وصول کرنے کے بعد ہی گاڑیوں کو چھوڑا جارہا ہے۔
عام طور پر دیکھا جاتا رہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے احاطہ میں داخل ہونے والے لوگ اپنی گاڑیوں کو پارکنگ شیڈ کے بجائے گیٹ کے آس پاس یا ادھر اُدھر خالی جگہ پر یونہی اپنی گاڑیاں اور خاص کرکے موٹر بائکس پارک کرکے نکل جاتے ہیں ۔ اس کے بعد مسافروں کو لانے لے جانے آٹو رکشا اور دیگر موٹر گاڑیوں کے لئے پریشانی کھڑی ہوجاتی ہے اور کئی دفعہ اس کی وجہ سے تکرار اور جھگڑے کی نوبت آجاتی ہے ۔ اس ضمن میں بار بار شکایت ملنے کی وجہ سے ریلوے پولیس نے اب باضابطہ پارکنگ کا اصول لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بعض لوگوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن میں پولس کہیں چھپ کر ے تاک میں رہتی ہے ، جیسے ہی کوئی بائک سوار پارکنگ والی جگہ سے ہٹ کر دوسری خالی جگہ پر بائک کو کھڑی کرکے اندر جاتا ہے، دو منٹ کے اندر واپس آنے تک بائک کے پہیوں پر زنجیر بندھی ہوئی مل جاتی ہے۔ بائک سواروں نے بتایا کہ عوام سے پیسہ ہڑپنے کے لئے ایسا کام کیا جارہا ہے۔ ورنہ پولس اگر چاہے تو وہ بائک سواروں کو غلط جگہوں پر پارکنگ کرنے سے روک بھی سکتی ہیں۔ لوگ لوگ جلدی جلدی میں اسٹیشن آتے ہیں اور جہاں خالی جگہ نظر آتی ہے، وہیں گاڑی پارک کرکے اسٹیشن کے اندر چلے جاتے ہیں۔ مگر واپس آنے کے بعد پولس والوں کو تلاش کرنا پڑتا ہے۔ عوام کو اب آئندہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔